حیض کے مسائل
سوالات کے جوابات
سوال1-حیض کے لغوی اور اصطلاحی معنی بتائیں
جواب-حیض کا معنی ھے کسی چیز کا بہنا،جاری ھونا
شرعی اصطلاح میں وہ خون جو خواتین کو ہر ماہ مخصوص دنوں میں آتا ھے
سوال2-کیا حائضہ سے صحبت کرنا جائز ھے قرآن سے دلیل دیں
جواب-سورت بقرہ آیت 222 لوگ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے حیض کے بارے میں پوچھتے ھیں -ان سے کہہ دیجیے وہ ایک بیماری ھے لہذا عورتوں سے سے علیحدہ رہیں
سوال3-اگر روزے میں عورت کو حیض آ جائے تو کیا وہ روزہ مکمل کرے گی؟
جواب-روزہ ٹوٹ جائے گا چاہیے روذہ کھلنے سے ایک منٹ پہلے حیض شروع ھو جائے عورت کو اس روزے کی بعد میں قضاء دینی پڑے گی
سوال4-کیا حائضہ رمضان میں سحری کھا کر غسل کر سکتی ھے
جواب-جی حائضہ روزہ رکھ کر غسل کر سکتی ھے مگر سورج طلوع ھونے سے پہلے غسل کرنا واجب ھے ورنہ اس کا روزہ نہیں ھو گا
سوال5-حیض کا خون اگر کپڑے کو نہ لگے تو کیا حائضہ کے کپڑے پاک رہتے ھیں؟یا اس کو سارے کپڑے دھونے پڑتے ھیں
جواب- حیض کا خون اگر کپڑے کو نہ لگے تو کپڑے پاک رھتے ھیں ان کو دھونے کی ضرورت نہیں ھے
سوال6-حائضہ کس رکن کے بغیر حج کے سارے مناسک ادا کر سکتی ھے
جواب-خانہ کعبہ کا طواف حائضہ نہیں کر سکتی
سوال7-دوران حیض صحبت کرنے کا کیا کفارہ ھے
جواب-دوران حیض صحبت کا بہت گناہ ھے اللّٰہ سے توبہ بھی کرنی چائیے اور اس کا کفارہ 4 گرام سونا صدقہ کرنا ھے
سوال8-غسل حیض سے قبل صحبت کا کفارہ کیا ھے
جواب-اگر حیض کا غسل کرنے سے پہلے صحبت کی ھے تو اس کا کفارہ 2 گرام سونا صدقہ کرنا ھے
سوال10-غسل حیض میں تاخیر کرنے پرکیا عورت کو قضاء نمازیں ادا کرنا پڑے گی؟
جواب-عورت اگر حیض سے فارغ ھو کر غسل کرنےمیں تاخیر کرتی ھے تو جتنی نمازیں اس کی رہ جائیں گی اس کی قضا اس کو دینی ھو گی
سوال11-حیض کے کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ کتنے دن ھوتے ھیں
0 Comments