آلو سیاہ دھبوں اور پگمینٹیشن سے نجات دلائے

                     
                      آلو سیاہ دھبوں اور پگمینٹیشن سے نجات دلائے

⇐    خواتین کے چہرے پر سیاہ دھبے جنھیں جھائیاں بھی کہا جاتا ہے اور پگمنٹیشن کا نام بھی دیا جاتا ہے۔ اس کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جس سے جلد کہیں کہیں سے سیاہ اور برائون نظر آتی ہے۔ جلد کا رنگ بے رنگ بھی ہوجاتا ہے جو معیوب دکھائی دیتا ہے۔

⇐    پگمنٹیشن کے علاج کے لیے یوں تو مارکیٹس میں بہت قیمتی دوائیں ، لوشن اور کریمز دستیاب ہیں، ان کو خریدنا عام آدمی کےاختیار سے باہر ہے، لیکن گھروں میں کچھ ایسی چیزیں بھی موجود ہوتی ہیں جو وہی کام کرتی ہیں جو یہ مہنگی مہنگی کریمز اور لوشن کرتے ہیں، ان میں آلو وہ سبزی ہے جو جلد کے سیاہ دھبوں کو ختم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

آلو کے قتلوں سے پگمنٹیشن کا خاتمہ:

⇐(get rid of dark spots and pigmentation with potato) جلد کے سیاہ دھبے صاف کرنے کے لیے ایک اچھا آلو لے کر اس کو درمیان سے دو ٹکڑے کرلیں،
⇐ پھر ایک ٹکڑے کے قدرے موٹے قتلے کاٹ لیں اور پھر اس قتلے کو چہرے پر جہاں سیاہ نشان ہیں وہاں کچھ دیر اچھی طرح ہلکے ہاتھ سے رگڑیں،

⇐ تھوڑی دیر میں قتلے کا عرق خشک ہوجائے گا ، دو سے تین قتلے اسی طرح استعمال کریں، جلد کے سیاہ دھبے جسے پگمنٹیشن بھی کہا جاتا ہے غائب ہوجائیں گے۔

آلو کے پیسٹ سے پگمنٹیشن کا خاتمہ:
،⇐ پیسٹ تیا ر کرنے کے لیے سب سے پہلے آلو کا جوس نکال لیں اور پھر اس کو تھوڑے دے بیسن میں اچھی طرح مکس کرلیں

، پھر اس تیار شدہ پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اورسادہ پانی سے چہرے کو دھولیں، کچھ ہی دنوںمیں سیاہ دھبے دور ہوجائیں گے

پسے ہوئے آلو سے سیاہ دھبوں کا علاج:
جلد پر ظاہر ہونے والے سیاہ نشان یعنی پگمنٹیشن سے نجات حاصل کرنے کے لیے کچے آلو کو بلینڈ ر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں اور اس پیسٹ کو پورے چہرے پر لگائیں
، کچھ ہی ہفتوں میں نشان غائب اور چہرہ ہشاش بشاش اور روشن ہوجائے گا۔


































Post a Comment

0 Comments