Hadees Mubarak

                                    مومن کا صبر اور شکر
اللہ سبحانہ و تعالی قرآن میں فرماتے ہیں۔
"اگر وہ چاہے تو ہوا بند کر دے اور یہ کشتیاں سمندروں پر رکی رہ جائیں ۔ یقیناً
اس میں ہر صبر کرنے والے شکر گزار کے لئے نشانیاں ہیں"

سورة الشورى (42:33)

سعد بن ابی وقاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :
’’ مومن کی عجیب شان ہے ، اگر اسے کوئی خیرو بھلائی نصیب ہوتی ہے تو اللہ کی حمد بیان کرتا اور شکر کرتا ہے ، اور اگر اسے کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو بھی اللہ کی حمد بیان کرتا ہے اور صبر کرتا ہے ، پس مومن اپنے (شکر و صبر کے) ہر معاملے میں اجر پاتا ہے ، حتیٰ کہ اس لقمہ پر بھی جو وہ اپنی اہلیہ کے منہ میں ڈالتا ہے ۔‘‘
Sahih Hadees
Mishkat ul Masabeeh Hadees # 1733








Post a Comment

0 Comments