Leucorrhoea

سیلان الرحم - Leucorrhoea                            

لکوریا
۔۔
 یہ بیماری، مستورات کو اندر ھی اندر کھوکھلا کر دیتی ھے
بظاھر تو یہ شکایت معمولی دکھائی دیتی ھے، لیکن اسکے علاج سے اگر غفلت برتی جائے، تو، یہ سنگین نوعیت کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ھے، 
کبھی کبھی عورت بانجھ  بھی ھو جاتی ھے-

سیلان الرّحم کی اقسام
1-رحم سے رطوبت کا اخرا ج
2- فُرج ( رحم اور شرمگاہ کا درمیانی حصہ) سے رطوبت کا اخراج

تفصیل :
1- رحم سے اخراج ِ رطوبت
رحم سے جو رطوبت خارج ھوتی ھے، وہ، زیادہ تر انڈے کی سفیدی کی طرح گاڑھی یا پانی کی طرح پتلی ھوتی ھے،
مقدار میں زیادہ ھوتی ھے-
کپڑوں پر زردی مائل دھبہ پڑ جاتا ھے، اور خشک ھو نے پر
کپڑا اکڑ جاتا ھے -
انگلی سے کریدنےپر سفید رنگ کا پوڈر جھڑتا ھے-
یہ دھبہ، بھورا- زرد- سبز- یا سرخ رنگ کا بھی ھو سکتا ھے
مرض پرانا ھونے پر، رطوبت کا رنگ، پیلا، گہرا زرد، سبز مائل
گہرا سبز، گاڑھا سفید، لیسدار پیپ کی طرح ھو جاتا ھے،
لیکن سیلان کی مقدار گھٹ جاتی ھے-
2- فُرج سے اخراج ِ رطوبت
فُرج سے رطوُبت کے اخراج کو بھی، Leucorrhoea یعنی
سیلان الرحم ،کہا جاتا ھے، جو کہ غلط ھے-
فُرج سے رطوبت کا اخراج بھورا، زردی مائل، زرد اور
گاڑھا لیسدار ھوتا ھے-
اس رطوبت میں بد بُو ھوتی ھے اور جہاں لگ جاتی ھے تو
جِلد کوچھیل دیتی ھے اور دانے پیدا کر دیتی ھے-

اسباب ِ مرض - Causes of Disease

1- رحم میں ورم آنا
2- رحم کا ٹل جانا( اپنی جگہ سے ھٹ جانا)
3-پسینہ آئے ھوئے جسم پر ھوا لگنے سے پسینے کا دب جانا
4- عام کمزوری، کمئی خون، زھنی انتشار
5- کم عمری میں حمل قرار پانا
6- جلد جلد اسقاط ِ حمل ھونا
7 - مانع ِ حمل دواؤں کا استعمال، Ring , Pessary کا استعمال
8- دورانِ ماھواری غسل کرنا
9 - جِلدی بیماریوں کا خارجی علاج سے دب جانا
10- ثقیل، بادی، چربیلی اور گرم غزاء کا متواتر استعمال
11- دائمی قبض کے لیے دست آور ادویہ کا استعمال
12- نفسانی خواہشات کو دبانہ یا غیر فطری طریقہ سے
خواھشِ نفسانی پوری کرنا
13- چھوٹی لڑکیوں میں سیلان الرحم کی اکثر وجہ
آنتوں میں کیڑے ھونا ھے




Post a Comment

0 Comments