Tip For dark circles

                                                      Tips For Dark Circles

آنکھوں کے گرد بننے والے گہرے رنگ کے حلقے آج کل خواتین اور مردوں کے لئے یکساں طور پر پریشان کن مسئلہ بن چکے ہیں۔ یہ نہ صرف آپ کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے آپ ہمیشہ تھکے ہوئے، سست اور اپنی عمر سے بڑے نظر آتے ہیں۔ اچھی نیند سے محرومی، ذہنی دباﺅ، الرجی، ضرورت سے زائد سونا اور زندگی کے تفکرات جیسی کئی باتیں ان حلقوں کی وجوہات بن سکتی ہیں۔ اس مسئلے سے نجات کے لئے بہتر ہے کہ آپ بازار میں دستیاب مصنوعی اشیاءکو استعمال نہ کریں بلکہ ان قدرتی اشیاءسے فائدہ اٹھائیں جو آپ کو باآسانی دستیاب ہیں اور محفوظ بھی ہیں۔

آلو کو کدوکش کرنے کے بعد اس کا رس نکالیں اور روئی کے ساتھ اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں اور تقریباً 10منٹ کے لئے لگا رہنے دیں۔ اس
 کے بعد سادہ پانی سے جلد کو دھولیں۔

اسی طرح ٹماٹر کے رس میں لیموں کا رس مکس کرکے اسے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ان دونوں چیزوں کو مکس کرکے روئی کے ساتھ
 متاثرہ جگہ پر لگائیں اور دس منٹ تک لگا رہنے دیں۔ بعدازاں اسے پانی سے دھو ڈالیں۔ یہ عمل دن میں دو بار کریں اور تقریباً دو سے تین ہفتے کے لئے جاری رکھیں۔ ٹماٹر اور لیموں کے رس میں پایا جانے والا وٹامن سی اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے جلد کو صاف کرتا ہے۔ آلو اور ٹماٹر کے علاوہ عرق گلاب کو بھی اس مقصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

گر آپ حلقوں کے خاتمے کے لئے کھیرے کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے گول موٹے ٹکڑے کاٹ کر انہیں تقریباً آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھیں۔ اس کے بعد ان ٹکڑوں کو تقریباً 10منٹ کے لئے متاثرہ جگہ پر رکھیں اور بعدازاں جلد کو دھوڈالیں۔ یہ عمل روزانہ دو بار تقریباً ایک ہفتے کے لئے کرنا چاہیے۔

حلقوں کے خاتمے کے لئے آپ ایلو ویرا کو بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ ایلوویرا کی شاخ کو کاٹ کر اس میں سے تازہ لیسدار مادہ حاصل کیا جا سکتا ہے جسے متاثرہ جگہ پر تقریباً پانچ منٹ کیلئے مساج کرنا چاہیے اور 10 سے 15منٹ تک جلد پر لگا رہنے دینا چاہیے۔ آپ یہ عمل دن میں ایک بار اور خصوصاً رات کو سونے سے پہلے ایک بار کرسکتے ہیں۔ اسی طرح بادام کے تیل سے متاثرہ جگہ کا مساج کرنا بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ مساج رات کو سونے سے پہلے کریں اور صبح جاگنے کے بعد منہ دھوئیں۔


Post a Comment

0 Comments